ابنا: شام کےحلات سےپتہ چلتا ہے کہ شام کےخلاف سازشیں، شامی عوام اور حکام ميں خودمختاری پرمبنی پالیسیوں پرقائم رہنےکےعزم وارادےمیں خلل نہيں ڈال سکی ہيں ۔ان حالات میں شام کےصدر نےبھی اغیار کی سازشوں کےسامنے پائداری واستقامت جاری رکھنے پرتاکید کی ہے۔شام کےصدر بشار اسد نےپیر کےدن دمشق میں اردن کےایک وفد سے ملاقات میں کہاکہ شام پرچاہےجتنا دباؤ بڑھ جائے اوراس ملک کےخلاف سازشوں کاچاہےجتناجال بچھا دیاجائے، وہ اپنےاصولوں سےپیچھے نہيں ہٹیں گے۔صدربشاراسد نے مزید کہاکہ اغیار کی سازشیں صرف شام کونشانہ نہيں بنائےہوئےہيں بلکہ پورےعلاقےکےعوام کونشانہ بنائےہوئے ہيں۔شام کےوزيرانفارمیشن عمران الزعبی نے بھی کہاکہ شام کاموجودہ بحران درحقیقت اس ملک کےعوام اور القاعدہ سےوابستہ دہشتگرد گروہوں کےدرمیان جنگ ہے جس کی قطر، ترکی اورعلاقےمیں اپنےطریقہ کار پرعمل درآمد کےخواہاں بہت سےممالک حمایت کرر ہے ہيں ۔شام کےوزیرانفارمیشن نے شام کےبحران کےحل کےلئےمکمل اورسیاسی پروگرام کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ جوتمام فریقوں کےدرمیان قومی مذاکرات پرمنتج ہوئے ہیں کہاکہ شام میں دہشگردی اوردہشگردوں کےخلاف جنگ مکمل کامیابی تک ہرگز نہيں رکے گی۔شام کےنائب وزيرخارجہ فیصل مقداد نے اس ملک پرمغرب اوراس کےاتحادیوں کی بھرپوریلغارکےباوجود ، فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کاسلسلہ جاری رکھنے پرتاکیدکی ۔فیصل مقداد نے اپنےجائزمطالبات اورمقاصد کےحصول کےلئےفلسطینی جدوجہد کی حمایت کاسلسلہ جاری رکھنےپر تاکید کرتےہوئےکہاکہ آج جومسائل شام میں پیدا ہوئے ہیں وہ مسئلہ فلسطین کی حمایت اور عربوں اورصیہیونی حکومت کےتنازعہ کےسلسلےمیں اس ملک کےاصولی اورپائدارموقف کی بنا پر ہے۔شام کےنائب وزيراعظم قدری جمیل نے بھی سازشوں کےمقابلےمیں پائداری پرتاکیدکرتےہوئےکہاکہ شام کی فوج نےثابت کردیاہےکہ وہ ایک مضبوط فوج ہے اورملک کےاقتداراعلی اورعوام کےدفاع کی ذمہ دار ہے۔درایں اثنااطلاعات ہیں کہ اس ملک کےعوام صدربشاراسد کی حمایت میں ملک گیرمظاہرےکرنےکاپروگرام بنارہے ہيں جس سےپتہ چلتاہےکہ صدربشاراس کی حمایت میں میدان میں ڈٹےہوئےہیں۔ واضح رہے کہ شام کےعوام نےگذشتہ مہینوں میں بھی بارہا صدربشاراسد کی حمایت میں مظاہرےکئےہیں
12 فروری 2013 - 20:30
News ID: 390429
شام سے ملنےوالی رپورٹوں سےپتہ چلتاہےکہ اس ملک کےحکام سازشوں کےمقابلےمیں ڈٹےرہیں گے۔ یہ تبدیلیاں جو دہشتگردوں سےجنگ اور اس ملک کےبڑےحصےپر فوج کےکنٹرول سے پیدا ہوئي ہيں اس بات کی عکاس ہیں کہ شامی حکام اور عوام سازشوں کو ناکام بنانے اور اس بحران سےنکلنے کاعزم کئےہوئےہیں ۔